۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
دیدار سفیر پاکستان با رئیس المصطفی

حوزہ/ ایران کے دارالحکومت تہران میں پاکستانی سفیر نے کہا: پاکستانی عوام پر رہبر معظم کی خصوصی توجہ اور حکومت پاکستان کے ساتھ دوستانہ اور برادرانہ تعلقات ہمارے لیے بہت قیمتی اور قابل احترام ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے جامعۃ المصطفی العالمیہ (المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی) کے دورے اور اس بین الاقوامی تعلیمی ادارے کے سرپرست اور نائبین کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا: قم ایک قیمتی ثقافت، تاریخی ورثہ اور حرمِ مطہر حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کا حامل ہے۔ تمام مسلمانوں کے لیے اس کا انتہائی مقام و احترام ہے۔

تہران میں پاکستانی سفیر نے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک روایت "اگر علم ثریا میں بھی ہو تو فارس کے لوگ اس کی تلاش میں جائیں گے"، کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ ایرانی عوام نے علم و سائنس، ثقافت اور فن کے مختلف شعبوں میں کتنی کامیابیاں سمیٹی ہیں اور یہ میرے لیے خوشی کی بات ہے کہ آج ایک ایسے تعلیمی ادارے میں موجود ہوں جو دنیا میں علم و دانش کو فروغ دے رہا ہے۔

انہوں نے ایران کے اسلامی انقلاب کو پوری دنیا کے لیے بہت اہم واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا: ایران اور پاکستان کے تعلقات دو ہمسایہ ملک ہونے سے کہیں بالاتر ہیں اور یہ تعلقات صدیوں کے ثقافتی اور برادرانہ تعلقات میں جڑے ہوئے ہیں۔ پاکستانی عوام پر رہبر معظم کی خصوصی توجہ اور حکومت پاکستان کے ساتھ دوستانہ اور برادرانہ تعلقات ہمارے لیے بہت قیمتی اور قابل احترام ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .